امریکا نے سعودی عرب کو ٹارپیڈو کی فروخت کی منظوری دے دی
واشنگٹن : (دنیا نیوز) امریکا اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون اور معاہدے میں پیش رفت ہوئی ہے۔
پینٹاگون کے مطابق امریکا نے سعودی عرب کو سمندر میں مار کرنے والے ٹارپیڈو کی فروخت کی منظوری دے دی، امریکا سعودی عرب کو 78.5 ملین ڈالر کے ٹارپیڈو دے گا۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی ٹارپیڈو سے سعودی عرب کی آبدوز شکن جنگی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا اور ریاض مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کو بہتر بنائے گا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکااور سعودی عرب کے اعلیٰ فوجی حکام نے گزشتہ ماہ شرقِ اوسط میں سلامتی اور استحکام کے خدشات کے بارے میں کال پر بات کی تھی۔