ٹرائی نیشن سیریز: پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
راولپنڈی: (دنیا نیوز) سہ ملکی سیریز کے آخری گروپ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے ٹرائی نیشن سیزیز کے آخری گروپ میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کے کپتان داشن شانکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
قومی سکواڈ میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، سپنر عثمان طارق اور نسیم شاہ کو آرام دیا گیا جب کہ فاسٹ باؤلر سلمان مرزا اور ابرار احمد کی فائنل الیون میں واپسی ہوئی ہے۔
کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس کے موقع پر کہا کہ جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے، پنڈی سٹیڈیم کی پچ باؤلنگ اور بیٹنگ کے لیے ساز گار لگ رہی ہے۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم اب تک سیریز کے تمام میچز میں ناقابل شکست رہی ہے اور سہ ملکی سیریز کے فائنل کیلئے بھی کوالیفائی کر چکی ہے، اگر آج سری لنکا کی ٹیم پاکستان سے میچ جیت جاتی ہے تو وہ فائنل کیلئے کوالیفائی کر جائے گی ورنہ زمبابوے کی ٹیم فائنل کھیلے گی۔