ہربنس پورہ: معمولی تلخ کلامی پر اکیڈمی کے باہر 17 سالہ طالبعلم قتل
لاہور: (دنیا نیوز) ہربنس پورہ میں تلخ کلامی پراکیڈمی کے باہر 17سالہ نوجوان طالبعلم کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق عبداللہ کاچندروز قبل اکیڈمی میں جھگڑاہواتھا، ملزمان نے ساتھیوں کے ہمراہ عبداللہ پر اکیڈمی کے باہر تشدد کیا، آہنی راڈ لگنے کے باعث عبداللہ موقع پردم توڑگیا۔
پولیس نے بتایا کہ مقتول عبداللہ ٹریفک وارڈن ملک آصف اعوان کابیٹا ہے، پولیس نے واقعہ میں ملوث 5افراد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس نے مقتول کی لاش مردہ خانے منتقل کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔