نوشہرہ میں بچوں کے خلاف فحش مواد پھیلانے والا ملزم گرفتار
نوشہرہ:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے علاقے نوشہرہ میں بچوں کے خلاف فحش مواد پھیلانے میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق پبی کے علاقے جبہ تر خٹک نیشنل سینٹر فار مسنگ اینڈ ایکسپلوائٹڈ چلڈرن ٹیم نے اطلاع پر کامیاب کارروائی کرکے ملزم وقاص کو گرفتار کیا۔
ملزم کے موبائل سے جنسی ہراسگی کا مواد برآمد ہوا، ٹیم نے ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور سمز برآمد کرکے فرانزک تجزیہ کیا تو سنگین شواہد سامنے آ گئے۔
ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ 2016 کی دفعہ 22 کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جاری ہے۔