پی آئی اے کی اس سے بہتر نجکاری نہیں ہوسکتی تھی: محمد علی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نجکاری محمد علی نے کہا کہ پی آئی اے کی اس سے بہتر نجکاری نہیں ہوسکتی تھی ،ایک سال تک پی آئی اے ملازمین کو نہیں نکالا جائے گا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نجکاری محمد علی نے پروگرام ’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کا نام برقرار رہے گا، انویسٹمنٹ پلان کے تحت پی آئی اے کے 18 طیارے 38 تک ہو جائیں گے اور دس سال میں طیاروں کی تعداد ایک سو سے ڈیڑھ سو تک ہوجائے گی، پی آئی اے کا ریونیو دو گنا ہوجائے گا۔

محمد علی نے مزید بتایا کہ پی آئی اے کی کامیاب نجکاری سے دس ارب روپے حکومت کو کیش ملے گا اور ابھی بھی پچیس فیصد شیئر حکومت کے پاس ہیں،عارف حبیب گروپ نے کون سے طیارے خریدنے ہیں یہ ان کی صوابدید ہوگی۔

معاون خصوصی برائے نجکاری کا کہنا تھا کہ حکومت جنوری میں ایک یا دو ڈسٹری بیوشن کمپنیز کو اظہار دلچسپی کیلئے متعارف کرائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں