کراچی: ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق
کراچی: (دنیا نیوز) سپر ہائی وے جمالی پل یو ٹرن کے قریب ٹرک کی موٹر سائیکل سے ٹکر ہوگئی۔
حادثے میں موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے، لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق شخص کی شناخت 26 سالہ عبدالمجید کے نام سے ہوئی ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا جس کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔