آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو تبدیل کیے جانے کا امکان

لاہور:(دنیا نیوز) انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع صوبائی حکومت کے مطابق آئی جی پنجاب کےلیے مختلف نام زیر غور ہیں، جن میں  سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم سیال، راؤعبالکریم شامل ہیں انہیں اگلی پوسٹنگ وفاق میں ملنے کا امکان ہے۔

وفاقی حکومت کے ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈاکٹر عثمان انور کو پنجاب سے وفاق میں بطور ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں