وزیر آباد: تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار معمر شخص جاں بحق

وزیر آباد: (دنیا نیوز)وزیرآباد میں تیز رفتار کار اور موٹرسائیکل میں تصادم سے معمر شخص جاں بحق ہوگیا۔

حادثہ جامکے چٹھہ روڈ پر تیز رفتاری کے باعث ہوا، موٹر سائیکل سوار 65 سالہ معمر شخص سر پر چوٹیں آنے سے جاں بحق ہوا، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق شخص کی لاش کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد اسحاق سکنہ منصوروالی کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ذمہ دار کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں