سانحہ اسلام آباد: مریم نواز نے بسنت کی تمام سرگرمیاں منسوخ کردیں

لاہور:(دنیا نیوز) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسلام آباد سانحے کے پیشِ نظر بسنت سے متعلق تمام سرگرمیاں منسوخ کر دیں۔

مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس ’ ایکس‘پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہفتے کو ہونے والی بسنت کی تمام شیڈول تقریبات منسوخ کرنے کی جاتی ہیں جب کہ لبرٹی سکوائر پر ہونے والا میگا بسنت شو بھی نہیں ہوگا۔

 اُن کا کہنا تھا کہ قومی سانحے پر یکجہتی کے اظہار کے لیے فیصلہ کیا گیا، قوم خوارجی فتنے اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف متحد رہے۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ خوارجی عناصر کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے، ملک کے دفاع کے لیے مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنا وقت کی ضرورت، پاکستان زندہ باد!۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں