کم سن بچے سے زیادتی کا جرم ثابت، عدالت نے سزا سنا دی
میرپورخاص: (دنیا نیوز) کم سن بچے سے زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر عدالت نے سزا سنا دی۔
جرم ثابت ہونے پر عدالت نے مجرم کو 10 سال قید کی سزا سنائی، ایڈیشنل سیشن جج نے شواہد کی بنیاد پر کاشان ولد عابد عباسی کو سزا سنائی۔
واقعہ غریب آباد تھانے کی حدود پاک کالونی میں پیش آیا تھا، عدالتی فیصلے کے بعد مجرم کو فوری طور پر جیل منتقل کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ مجرم کے خلاف 2025 میں زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔