لکی مروت میں مبینہ پولیس مقابلہ: تھانیدار کو شہید کرنے والا اشتہاری مارا گیا
لکی مروت: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں مبینہ پولیس مقابلہ تھانیدار کو شہید کرنے والا اشتہاری ہلاک کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق مبینہ پولیس مقابلہ تھانہ تجوڑی کی حدود میں پیش آیا، اشتہاری کفایت اللہ ولد حیات اللہ اپنے ٹھکانے پر پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہو گیا۔
حکام کا کہنا تھا کہ مقابلے میں ہلاک ہونے والا اشتہاری ایس ایچ او جمیل خان کی شہادت میں ملوث تھا اور درجنوں سنگین مقدمات میں مطلوب اور گل ناور کا بھائی تھا۔
دوسری جانب ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان نے کامیاب کارروائی پر پولیس کو شاباش دی۔