پی ٹی آئی کا عمران خان کو علاج کیلئے نجی ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی کو علاج کیلئے نجی ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کا کہنا ہے بیماری کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، بانی پی ٹی آئی کی بینائی جانے کا کون ذمہ دار ہو گا، پارلیمنٹ آنے والی تمام سڑکیں بند ہیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا پی ٹی آئی ارکان کو روکا جا رہا ہے، ہم معاملات کو صحیح سمت میں چلانا چاہتے ہیں، اگر حالات ہمارے ہاتھوں سے نکلے تو حکومت کنٹرول نہیں کر پائے گی۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ کہتے ہیں بیماری ثابت کرنے کیلئے کسی کے مرنے کا انتظار کرنا سیاسی بدقسمتی ہے، سابق وزیر اعظم کی دائیں آنکھ کی 85 فیصد بینائی ضائع ہونے کا خدشہ ہے، فوری طبی امداد کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی بی کلثوم نواز کی علالت پر سیاست کرنے جیسی غلطی دوبارہ نہ دہرائی جائے، رانا ثنا اللہ اور اپوزیشن لیڈر مل کر سابق وزیراعظم کی صحت کا جائزہ لیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں