چیف جسٹس پاکستان سے ترکش سفیر کی ملاقات، مشترکہ قانونی روایات پر زور
اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس پاکستان سے ترکی کے سفیر کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ قانونی روایات پر زور دیا گیا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹر عرفان نذیراوغلو نے سپریم کورٹ میں جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں وزارت قانون و انصاف اور وزارت خارجہ کے نمائندے بھی موجود تھے، ترکی کے آئینی عدالت کے صدر کا دورہ پاکستان مارچ 2026 میں ہوگا۔
.jpg)
اعلامیہ کے مطابق دورے کے دوران سپریم کورٹ اور آئینی عدالت ترکی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط متوقع ہیں، چیف جسٹس نے پاکستان اور ترکی کے دوستانہ تعلقات اور مشترکہ قانونی روایات پر زور دیا۔
ملاقات میں ٹیکنالوجی، تربیت اور عدالتی تجربات کے تبادلے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، مفاہمتی یادداشت عدالتی مکالمہ، تحقیق اور تربیت کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔