امریکا میں مہنگائی اور قیمتوں میں نمایاں کمی آئی: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا میں مہنگائی اور قیمتوں میں نمایاں کمی آئی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر بیان میں کہا کہ امریکا پہلے سے زیادہ مضبوط اور خوشحال ہو چکا ہے، سٹاک مارکیٹ اور ریٹائرمنٹ فنڈز میں اضافہ ہوا ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے مؤثر انداز میں کام کر رہے ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ امریکی سرحدیں محفوظ ہیں، جرائم اور قتل کی شرح تاریخ کی کم ترین سطح پر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں