وفاقی حکومت نے گریڈ 18 سے 19 میں ترقی پانے والے افسروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے گریڈ 18 سے گریڈ 19 میں ترقیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس سروسز، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز سمیت متعدد افسران کو گریڈ انیس میں ترقی دے دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر ساہیوال سمیع اللہ فاروق ، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی کو کو گریڈ انیس میں ترقی دے دی گئی
وزیراعلی پنجاب کے سیکرٹری عبداللہ نئیر شیخ کو بھی ترقی مل گئی جب کہ ایڈیشنل سیکرٹری ٹو چیف سیکرٹری پنجاب سلمان خان لودھی بھی ترقی ملنے والوں کی فہرست میں شامل ہیں۔