افغان طالبان ہندوستان کی پراکسی بن کر برادر مسلم ملک پر حملہ آور ہے، خالد مقبول صدیقی

کراچی: (دنیا نیوز) چیئرمین ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ افغان طالبان ہندوستان کی پراکسی بن کربرادر مسلم ملک پرحملہ آور ہے۔

چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کہا کہ افغان طالبان کی جانب سے پاکستان کے سرحدی علاقوں پر حملے کی پُر زور مذمت کرتے ہیں، پاکستان کے جانباز محافظ اور پوری قوم پاکستان کی سالمیت پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سرحدوں پر موجود سپاہی پاکستان کے دفاع اور حملوں کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں