وزیر خارجہ سے قطری ہم منصب کا رابطہ، علاقائی و عالمی امور پر گفتگو

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے قطری وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی نے رابطہ کیا جس میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق قطر کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی نے وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ قطر کو سراہا۔

بیان میں کہا گیا کہ قطری وزیر خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کیلئے اپنی قیادت کی خواہش کا اظہار کیا، اسحاق ڈار نے قطری وزیر خارجہ کا تعلقات بڑھانے کی خواہش کا گرم جوشی سے جواب دیا اور وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کی مہمان نوازی پر قطر کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا، انہوں نے پاکستان اور قطر کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں