پاک فوج کو سلام جنہوں نے پلک جھپکتے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا: مریم نواز
لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاک افغان سرحد پر خوارج کے بزدلانہ حملے پر شدید ردِعمل دیا ہے
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پاک افواج کی جانب سے افغان سرحد پر خوارج کو فوری اور منہ توڑ جواب دینے پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سلام ہے پاک فوج کو جنہوں نے پلک جھپکتے ہی دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔
مریم نواز نے کہا کہ خوارج، ان کے ہینڈلرز اور سپورٹرز پہلے بھی ذلیل ہوئے ہیں اب بھی ذلیل ہونگے، سلام ہے پاک فوج کو جنہوں نے پلک جھپکتے ہی دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا، خوارج اور ہینڈلرز کا ہر وار الٹا پڑے گا پاکستان کی مٹی کا ایک ایک ذرا بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص بن کر لڑے گا-
وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی جغرافیائی حدود ہماری ریڈ لائنز ہیں جو کراس کرے گا ذلیل و رسوا ہوگا، پوری قوم اور ہماری فوج کا ہر جوان پاکستان کے وقار کا نگہبان ہے، پاکستان کی امن پسندی کو کمزوری سمجھنے والے بڑی بھول میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم مٹ جائیں گے مگر اپنی پاک سرزمین کی آبرو پر حرف نہیں آنے دیں گے-