پاکستان نے ہمیشہ امن کو فروغ دیا، افغانستان بھارت کی پراکسی بن چکا: شیری رحمان
اسلام آباد: (دنیا نیوز) رہنما پیپلزپارٹی شیری رحمان کہتی ہیں کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کو فروغ دیا۔
رہنما پیپلزپارٹی شیری رحمان نے کہا کہ افغانستان بھارت کی پراکسی بن چکا ہے، پاکستان مؤثر اور بھرپور جواب دے رہا ہے، افغانستان کو پتہ چل جائے گا کیسے جواب دیا جاتا ہے، پاکستان نے معرکہ حق میں اپنا لوہا منوایا۔
شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت سے پاکستان کی سفارتی کامیابیاں برداشت نہیں ہو رہیں، افغانستان کو بھارت کی پراکسی نہیں بننا چاہئے، پاکستان اپنی سرزمین کا بھرپور دفاع کرے گا۔