افغانستان نے احسان فراموشی کی، ہمیشہ پاکستان کی پیٹھ میں چھرا گھونپا: شرجیل میمن

کراچی: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ افغانستان نے احسان فراموشی کی ہے۔

صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہرمشکل وقت میں افغانستان کی مدد کی، دہشت گردوں نے اے پی ایس میں معصوم بچوں کو شہید کیا، دہشت گردوں نے مساجد، امام بارگاہوں سمیت ہر جگہ دہشت گردی کی۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے افغان پناہ گزینوں کو بھائیوں کی طرح رکھا، افغان طالبان رجیم نے ہمیشہ پاکستان کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں