پاکستان نے 8 سال بعد ہاکی ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کر لیا
اسماعیلیہ:(دنیا نیوز) مصر میں ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے 8سال بعد ہاکی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے جاپان کو3-4سے شکست دی، پاکستانی ٹیم نے آخری کوارٹر میں تین گول کیے۔
پاکستان کی جانب سے ابوبکر محمود، محمد عماد، سفیان خان اور افراز نے ایک ،ایک گول کیا۔
دوسری جانب جاپان کی ٹیم نے تیسرے کوارٹر میں پاکستان کے خلاف دو گول کیے۔