امریکا میں گرفتار خاتون حمیدہ سلیمانی کا شہید قاسم سلیمانی سے کوئی رشتہ نہیں: ایران
تہران: (ویب ڈیسک) ایران نے امریکا میں گرفتار حمیدہ سلیمانی کی شہید کمانڈر قاسم سلیمانی کی بھانجی ہونے کی تردید کی ہے۔
تہران سے خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے حکام نے کہا کہ امریکا میں گذشتہ روز گرفتار کی گئی ایرانی خواتین کا شہید کمانڈر قاسم سلیمانی سے کوئی رشتہ نہیں ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے حکام کے مطابق امریکا میں ایک روز پہلے حمیدہ سلیمانی اور ان کی بیٹی کو گرین کارٖڈ منسوخ کر کے گرفتار کر لیا گیا تھا۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اپنے پیغام میں حمیدہ سلیمانی کو ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کی بھانجی بتایا تھا۔