بیوی اور دو بیٹیوں کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

فیصل آباد: (دنیا نیوز) تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے میں بیوی اور دو بیٹیوں کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق جاوید اقبال نے گھریلو ناچاقی پر اپنی اہلیہ اور دو بیٹیوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

ملزم فائرنگ کرکے بیوی اور بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا تھا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں