محسن نقوی سے ایرانی ہم منصب کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
تہران: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے ملاقات ہوئی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے ملاقات کے دوران خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، ایرانی وزیر داخلہ نے جنگ بندی اور مصالحتی کردار پر پاکستان کی تاریخ ساز کاوشوں کو سراہا، انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان کا مخلصانہ اور مثبت کردار ہمیشہ یاد رکھے گا،
محسن نقوی نے کہا پاکستان خطے میں پائیدار امن اور استحکام چاہتا ہے، مشرق وسطیٰ تنازع کے دیرپا حل کیلئے مخلصانہ کاوشیں کی جارہی ہیں، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، ڈائیلاگ ہی میں تنازعات کا حل ہے۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی امن و سلامتی اور دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا۔