خطے میں امن کیلئے پاکستان نے بھرپور کردار ادا کیا: احسن اقبال

نارووال:(دنیا نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ خطے میں امن کیلئے پاکستان نے بھرپور کردار ادا کیا۔

اپنے آبائی حلقے نارووال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ خطے میں کشیدگی کی وجہ سے عالمی سطح پر توانائی کا بحران پیدا ہوا۔

اُنہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، خطے میں امن کیلئے پاکستان نے بھرپور کردار ادا کیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی تعریف کی۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے پاکستان، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا شکریہ ادا کیا، خطے میں امن کے قیام کیلئے دنیا پاکستان کی کوششوں کی معترف ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ معرکہ حق میں پاکستان کو عظیم فتح ملی، مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں