پی ایس ایل 11: بابر کی سنچری، زلمی کا گلیڈی ایٹرز کو 256 رنز کا ہدف
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے 29ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 256 رنز کا ہدف دے دیا۔
کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے۔
پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے 52 گیندوں پر 4 چھکو ں اور 6 چوکوں کی بدولت 100 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی، کوشال مینڈس 83 رنز کی دھواں دار اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں 3 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔
زلمی کے فرحان یوسف 19 جبکہ محمد حارث 16 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ ایرون ہارڈی 26رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے الزاری جوزف، ابرار احمد اور عثمان طارق نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔