ڈسکہ میں بڑے نے چھوٹے بھائی کی جان لے لی، لاش ایک سال بعد برآمد
ڈسکہ:(دنیا نیوز) تھانہ موترہ کی حدود میں سگے بھائی نے سسرالیوں کے ساتھ مل کر بھائی کو قتل کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق 14سالہ مقتول فضل حسین کو گلا دبا کر قتل کیا گیا، لاش گھر کے صحن میں دفن تھی، ملزم بوٹا نشے کا عادی بتایا جا رہا ہے۔
تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ قتل میں مبینہ طور پر بیوی ظلِ ہما، سسر الیاس اور ساس بھی شامل ہیں جب کہ ایک سال چار ماہ بعد لاش برآمد ہوئی جو زمین کھود کر نکالی گئی۔
دوسری جانب پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا جب کہ فرار ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی۔