حیدرآباد میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کیلئے 22 ایکڑ زمین کی منظوری
کراچی: (دنیا نیوز) حیدرآباد میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کیلئے 22 ایکڑ زمین کی منظوری دیدی گئی۔
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پانی منصوبے پر اجلاس ہوا، واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ منصوبے پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کر دی گئی، مراد علی شا ہ نے پانی کے نظام کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ حیدر آباد، قاسم آباد و ملحقہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بہتر بنائی جائے، تمام قانونی اور انتظامی کارروائیاں تیزی سے مکمل کی جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ منصوبے کی سخت نگرانی کی جائے گی، حیدر آباد کی ترقی اور عوامی صحت کے لیے یہ اہم قدم ہے۔