ترجمان سندھ حکومت نے منعم ظفر کے الزامات مسترد کر دیئے
کراچی: (دنیا نیوز) ترجمان سندھ حکومت نے منعم ظفر کے الزامات مسترد کر دیئے۔
ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کراچی کے تمام علاقوں میں پیپلزپارٹی کی کارکردگی واضح ہے، منعم ظفر اپنی نااہلی چھپانے کیلئے پیپلزپارٹی پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جھوٹے الزامات لگا کر سیاسی قد بڑھانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی، جماعت اسلامی کو عوام کی فکر ہے تو گمراہ کن بیانات کا سلسلہ بند کرے۔