ایران کشیدگی کے باعث عالمی منڈیوں میں ہلچل، تیل کی قیمتوں میں اضافہ
نیویارک: (دنیا نیوز) ایران کشیدگی کے باعث عالمی منڈیوں میں ہلچل مچ گئی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
ایران سے متعلق بڑھتی ہوئی کشیدگی اور آبنائے ہرمز کی بندش کی خبروں کے باعث عالمی مالیاتی منڈیوں میں شدید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے، سرمایہ کار متضاد اطلاعات کے باعث غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں۔
ایشیا میں ابتدائی تجارتی سیشن کے دوران برینٹ خام تیل کی قیمتوں میں 7 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد فی بیرل قیمت 97 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔
اسی طرح امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 6.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 88 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی۔