کانسٹیبل ملک ناز نے بہادری کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا: سرفراز بگٹی

کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰٓ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں پہلی خاتون پولیس کانسٹیبل ملک ناز نے بہادری کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ملک ناز کی قربانی اس لئے بھی عظیم ہے کہ ان کے شوہر عبدالغنی بھی پہلے ہی وطن پر قربان ہو چکے ہیں، حکومتِ بلوچستان اس مشکل گھڑی میں ان کے بچوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی مکمل سرپرستی کو اپنا فرض سمجھتی ہے۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں، انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، بلوچستان میں پاکستان کے لئے خون دینے والا ہر بہادر ہمارے لئے باعثِ فخر ہے اور ان کے خاندانوں کی نگہداشت ریاست کی ذمہ داری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں