اسحاق ڈار کا مصری و کینیڈین وزرائے خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا مصر اور کینیڈا کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

وزارت خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت میں خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے ایران امریکا مذاکراتی دور کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند کے درمیان بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا، اس موقع پر کینیڈین وزیر خارجہ نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی حمایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں