ایک دن میں 600 سے زائد غیر قانونی پناہ گزین انگلش چینل عبور کر گئے
لندن: (دنیا نیوز) ایک ہی دن میں چھوٹی کشتیوں پر سوار 600 سے زائد غیر قانونی پناہ گزینوں نے انگلش چینل عبور کر لیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 602 تارکین وطن 9 چھوٹی کشتیوں میں سوار ہو کر انگلش چینل عبور کرنے میں کامیاب ہوئے، جس کے بعد رواں سال تارکین کی مجموعی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
برطانوی حکومت کا دعویٰ ہے کہ اس دوران 42 ہزارغیر قانونی تارکین کو روکا گیا ہے، برطانوی حکومت کے مطابق تقریباً 60 ہزار غیر قانونی تارکین کو ملک بدر کیا جا چکا ہے۔