بھارتی ریاست تامل ناڈو میں آتشبازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ، 16 افراد ہلاک

تامل ناڈو: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست تامل ناڈو میں آتشبازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے 16ا فراد ہلاک ہوگئے۔

مقامی میڈیا کے رپورٹ کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، حکام نے تحقیقات شروع کردیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی بھارتی ریاست گجرات میں آتش بازی کی فیکٹری میں دھماکے سے 18 افراد ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوگئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق دھماکوں کے نتیجے میں فیکٹری کی عمارت گر گئی اور فیکٹری میں کام کرنے والے کئی ملازمین ملبے تلے دب گئے۔


فائر اینڈ ریسکیو ڈپارٹمنٹ کے ایک اہلکار نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اب تک جائے وقوع سے 8 لاشیں برآمد کی گئی ہیں جبکہ اندر پھنسے لوگوں کو بچانے کے لئے آپریشن جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں