خیبرپختونخوا کے 23اضلاع میں ویلیج کونسلوں اور 11 کنٹونمنٹ بورڈز کی حلقہ بندی مکمل
پشاور:(دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے 23اضلاع میں ویلیج کونسلوں اور 11 کنٹونمنٹ بورڈز کی حلقہ بندی مکمل کرلی گئی۔
ترجمان صوبائی الیکشن کمیشن نے حتمی فہرستیں شائع کردی ، فہرستیں متعلقہ اضلاع میں الیکشن کمیشن کے ضلعی دفاتر میں دستیاب ہیں۔
دوسری جانب ابتدائی فہرستوں پر دائر اعتراضات کو ریجنل الیکشن کمشنرز نے 15 اپریل 2026 تک نمٹا دیا تھا۔
علاوہ زیاں یلیج کونسلوں کی فہرستوں پر 158 اور کینٹونمنٹ بورڈز میں وارڈز کی فہرستوں پر 28 اعتراضات جمع ہوئے ہے۔