اسلام آباد ہائیکورٹ، وفاقی آئینی عدالت منگل کو کھلی رہیں گی
اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ اور وفاقی آئینی عدالت منگل کو کھلی رہیں گی۔
رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کل کھلی ہو گی، کل ہائی کورٹ میں معمول کے مطابق کیسز کی سماعت ہو گی۔
اعلامیہ کے مطابق وفاقی آئینی عدالت 21 اپریل 2026 کو معمول کے مطابق کام کرے گی، مارگلہ انٹری پوائنٹ پر وکلاء، سائلین اور افسران کو مناسب شناخت کے بعد داخلے کی اجازت ہوگی۔