ایران میں امریکی و اسرائیلی حملوں سے ہونیوالی شہادتوں کی حتمی تعداد جاری

تہران: (دنیا نیوز) ایران میں امریکی و اسرائیلی حملوں سے ہونے والی شہادتوں کی حتمی تعداد جاری کر دی گئی۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی اور اسرائیلی حملوں میں 3ہزار 375 شہری شہید ہوئے، شہدا میں 2 ہزار 875 مرد اور 496 خواتین شامل ہیں۔

زخموں کی شدت کے باعث 4 لاشوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، کم عمر بچوں سے لے کر بزرگوں تک تمام عمر کے افراد متاثر ہوئے۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق شہدا میں ایک سال سے کم عمر کے 7 جبکہ 1 سے 12 کی عمر کے 255 بچے، 19 سے 30 سال کے 969 افراد سب سے زیادہ شہید ہونے والوں میں شامل ہیں۔

سب سے زیادہ ہلاکتیں تہران، ہرمزگان اور اصفہان صوبوں میں ریکارڈ کی گئیں، 40 فیصد لاشیں ابتدا میں ناقابل شناخت تھیں، بعد میں شناخت مکمل کی گئی۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق فرانزک ٹیموں نے باقیات شناخت کر کے لواحقین کے حوالے کر دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں