بہاولنگر: اوباش نوجوان نے 15 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا

بہاولنگر: (دنیا نیوز) اوباش نوجوان نے ساتھیوں کی مدد سے 15 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا۔

پولیس کے مطابق یہ انسانیت سوز واقعہ مسلم کالونی میں پیش آیا، تھانہ سٹی بی ڈویثرن پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، جلد لڑکی کو بازیاب کروا لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں