سندھ: کچے میں ’ آپریشن مہران نجات‘ مزید 7 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے

کندھ کوٹ:(دنیا نیوز) سندھ کے کچے کے علاقے میں ’ آپریشن مہران نجات‘ میں ڈاکوؤں کے سرینڈر ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائیوں کے خوف سے مزید 7 خطرناک ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے، ہتھیار ڈالنے والوں میں عطا محمد، مہران، ساوند، رسول بخش اور خان محمد سہریانی شامل ہیں۔

ایس پی کشمور کا کہنا تھا کہ سرینڈر کرنے والے ڈاکو اقدام قتل اور دہشت گردی سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب تھے، پولیس کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیوں نے ڈاکوؤں کا گھیرا تنگ کر دیا۔

علاوہ ازیں ایس پی کشمور نے مزید کہا کہ علاقے سے جرائم پیشہ افراد کے خاتمے تک ٹارگٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں