سرکاری اور نجی سکولوں کی ٹرانسپورٹ میں کیمرے لگانے کی قرارداد منظور

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی میں پبلک پرائیویٹ سکولوں میں بچوں کی سیفٹی کے لیے ٹرانسپورٹ میں کیمرے لگانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی نے منظور کرلی گئی۔

حکومتی رکن ماریہ طلال نے قرارداد ایوان میں پیش کی جس کے متن میں لکھا گیا کہ یہ ایوان حکومت پنجاب سے سفارش کرتا ہے کہ صوبے میں پبلک و پرائیویٹ سکولوں کی وینز، بسوں اور رکشوں میں بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

قرار داد میں لکھا گیا کہ اِس مقصد کے لیے تمام پبلک پرائیویٹ سکول ٹرانسپورٹ میں سیفٹی کیمروں کی تنصیب کی جائے، اُن کو ایک مربوط ایپ سے منسلک کیا جائے تاکہ ان کے والدین براہِ راست نگرانی کر سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں