ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر سستا، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر معمولی سستا ہو گیا، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 3 روپے 69 پیسے کمی کر دی گئی، ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 31 پیسے کمی ہوگئی۔

مئی کے لیے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3584 روپے 90 پیسے مقرر کر دی گئی، اپریل میں گھریلو سلنڈر کی قیمت 3588 روپے 59 پیسے مقرر تھی۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت 303 روپے 81 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں