خیبرپختونخوا میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات آج سے شروع ہوں گے

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات آج سے شروع ہوں گے جن میں 5 لاکھ 81 ہزار 389 طلبہ و طالبات شرکت کریں گے۔

صوبائی محکمہ تعلیم کے مطابق گیارہویں جماعت کے امتحانات میں 2 لاکھ 83 ہزار 338 جبکہ بارہویں جماعت کے امتحانات میں 2 لاکھ 98 ہزار 51 طلبہ شریک ہوں گے، صوبے بھر میں کل 19 سو 84 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

محکمے کا کہنا ہے کہ امتحانات کی نگرانی کیلئے کل 19 ہزار 163 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، بورڈ کے امتحان میں 1 لاکھ 31 ہزار 898 امیدوار شریک ہیں۔

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ مردان بورڈ میں 95 ہزار 927 اور سوات بورڈ میں 64 ہزار 19 طلباء امتحان میں شرکت کریں گے، خیبرپختونخوا محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے تفصیلات جاری کر دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں