ٹرمپ کا پراجیکٹ فریڈم روکنے کا اعلان، سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ریکارڈ

کراچی: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پراجیکٹ فریڈم روکنے کے اعلان کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس 3 ہزار 386 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 68 ہزار ایک سو 28 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

تاہم ٹریڈنگ کے دوران تیزی کا رجحان برقرار رہا جس کے باعث کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 6 ہزار 962 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 71 ہزار 704 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 48 ارب 67 کروڑ 94 لاکھ 90 ہزار 492 روپے مالیت کے 56 کروڑ26 لاکھ 56 ہزار 161 شیئرز کا لین دین ہوا۔

یاد رہے گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 793 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 64 ہزار 742 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں