ملک میں کلائمیٹ ایمرجنسی کا نفاذ ناگزیر ہوچکا: اعظم نذیر تارڑ
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ قدرت کو ناراض کیا تو ان حالات پر پہنچے ہیں، ملک میں کلائمیٹ ایمرجنسی کا نفاذ ناگزیر ہوچکا ہے۔
بریتھ پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ گزشتہ ستر سال میں کلائمیٹ کا جو حال کیا ہزاروں سال پہلے نہیں ہوا، گاڑیوں، جہازوں کے دھویں نے ماحول کو آلودہ کر دیا ہے۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پاکستان میں قانون سازی میں کمی نہیں، نیت میں کمی ہے، پلاسٹک بیگ پر پابندی کی قانون سازی کے باوجود بیگ استعمال ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ پر انحصار کم ہونا بھی چیلنج ہے، لاہور میں اورنج ٹرین بہترین سواری ہے دیگر شہروں میں بھی سہولیات ہیں۔