بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے 6 ناموں کی فہرست جیل حکام کو ارسال
راولپنڈی: (دنیا نیوز) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے کل تحریک انصاف کے رہنماؤں کی ملاقات کا دن ہے۔
پی ٹی آئی کوآرڈی نیٹر سلمان اکرم راجہ کی جانب سے ملاقات کے لیے 6 ناموں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی۔
فہرست میں ایم این اے نسیم علی شاہ، ایم این اے خرم شہزاد، ایم پی اے رجب عباسی کا نام شامل ہے، ایم پی اے ظاہر شاہ، ایم پی اے زار عالم خان اور روبینہ شاہین بھی فہرست کا حصہ ہیں۔