پنجاب کی ماتحت عدلیہ میں بڑے پیمانے پر تقرر اور تبادلے
لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کی ماتحت عدلیہ میں بڑے پیمانے پر تقرر اور تبادلے کر دیئے گئے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے 94 سول ججز کو تبدیل کر دیا، چیف جسٹس کے حکم پر 94 سول ججز کے تبادلوں سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
تبدیل ہونے والے ججز کو نئے مقامات پر 11 مئی تک چارج سنبھالنے کا حکم جاری کر دیا گیا، 18 سول ججز کے لاہور سے ٹرانسفر کے احکامات جاری کیے گئے۔