خطرناک ملزموں کی فائرنگ سے سی سی ڈی کانسٹیبل فیاض حسین شہید

گجرات: (دنیا نیوز) گجرات میں خطرناک ملزموں کی فائرنگ سے سی سی ڈی کانسٹیبل فیاض حسین شہید ہو گیا۔

ترجمان سی سی ڈی کے مطابق گجرات میں خطرناک ملزمان کی جانب سے ریکی کے دوران کانسٹیبل فیاض پر فائرنگ کی گئی۔

سی سی ڈی ترجمان نے بتایا کہ ملزمان نے سی سی ڈی گجرات کے اہلکار فیاض حسین کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی، ملزمان کی فائرنگ سے کانسٹیبل فیاض حسین شدید زخمی ہو گیا۔

ترجمان سی سی ڈی کے مطابق زخمی کانسٹیبل کو فوری ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا، پولیس کی بھاری نفری ہسپتال اور موقع پر پہنچ گئی۔

سی سی ڈی ترجمان نے کہا کہ شہید کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا گیا، سی سی ڈی فائرنگ میں ملوث ملزمان کا تعاقب کر رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں