کینیڈین انٹیلی جنس کی تہلکہ خیز رپورٹ نے بھارتی مداخلت کا پردہ چاک کردیا
ٹورنٹو:(دنیا نیوز) کینیڈین انٹیلیجنس رپورٹ 2025 کینیڈین پارلیمنٹ میں پیش کردی گئی۔
کینیڈین میڈیا کے مطابق سی ایس آئی ایس 2025 کی رپورٹ کے مطابق خالصتان تحریک قانونی سیاسی سرگرمی ہے، بھارت کو غیر ملکی مداخلت کرنے والے اہم ممالک میں شامل کر دیا۔
انٹیلی جنس رپورٹ میں بتایا کہ بھارت نے خفیہ تعلقات کے ذریعے کینیڈین سیاستدانوں، صحافیوں، اور انڈو- کینیڈین افراد پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی، بھارت نے نگرانی اور جبر پر مبنی حربے استعمال کیے تاکہ تنقید کو دبایا جا سکے اور خوف پیدا کیا جا سکے۔
اِسی طرح کینیڈا کو خالصتان کے حامیوں کے خلاف بین الاقوامی جبر کے حوالے سے چوکنا رہنا چاہیے ،خالصتان علیحدگی پسندی کی حمایت کینیڈا میں خالص قانونی سیاسی سرگرمی ہے۔
سی ایس آئی ایس 2025 میں بتایا گیا کہ بعض کینیڈین شہری پُرامن طریقے سے خالصتان علیٰحدگی پسند تحریک کی جائز حمایت میں مہم چلاتے ہیں، غیر پُرتشدد خالصتان حمایت کو کینیڈین قانون کے تحت دہشت گردی نہیں سمجھا جاتا۔
انٹیلی جنس رپورٹ میں یہ انکشاف بھی ہوا کہ خطرات میں بین الاقوامی جرائم پیشہ تنظیمیں، کارٹیلز، اور بھارتی حمایت یافتہ بشنوئی گینگ شامل ہیں، بھارت برسوں سے خود کو دہشتگردی کا شکار ظاہر کرتا رہا مگر اب خود غیر ملکی مداخلت کے الزامات کی زد میں ہے۔
دوسری جانب سیاسی مبصرین کا کہنا تھا کہ کینیڈا کی انٹیلی جنس رپورٹ نے بھارتی بیانیے پر سوالات اٹھا دیے، بھارت۔کینیڈا کشیدگی محض سیاسی نہیں بلکہ انٹیلی جنس اور سکیورٹی کا معاملہ ہے، بھارت کینیڈین سیاستدانوں، صحافیوں اور سکھ کمیونٹی پر خفیہ طور پر اثرانداز ہونے کی کوشش کرتا رہا۔