ایران سے جنگ ختم کی جائے، امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا بڑھتی پٹرول کی قیمتوں پر مطالبہ
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے پٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر مطالبہ کیا کہ ایران سے جنگ ختم کی جائے۔
امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے ایران کے خلاف جاری جنگ فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتیں امریکی عوام، خصوصاً محنت کش خاندانوں پر شدید مالی بوجھ ڈال رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ جب سے ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ شروع کی ہے پٹرول کی قیمت بڑھ گئی ہے، محنت کش خاندان اس بوجھ کو برداشت نہیں کر سکتے، ہمیں اربوں ڈالر ایک غیر آئینی جنگ پر خرچ کرنے کے بجائے امریکی عوام کی ضروریات پر سرمایہ کاری کرنی چاہئے، یہ جنگ فوری طور پر ختم ہونی چاہئے۔
برنی سینڈرز کے بیان کے بعد امریکا میں بڑھتی مہنگائی، توانائی بحران اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے اثرات پر نئی بحث شروع ہو گئی۔