ایرانی وزیر خارجہ کا برطانوی ہم منصب سے رابطہ، خطے کی بڑھتی کشیدگی پر تبادلہ خیال
تہران: (دنیا نیوز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا برطانوی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا برطانوی ہم منصب سے رابطے کے دوران مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جنگی کارروائیاں شروع ہونے کے بعد برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے واضح کیا تھا کہ برطانیہ نے ابتدائی حملوں میں براہ راست حصہ نہیں لیا، تاہم برطانیہ نے مشرق وسطیٰ میں دفاعی مقاصد کے لئے امریکا کو اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
دوسری جانب برطانیہ اور فرانس آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی سفارتی کوششوں میں سرگرم کردار ادا کر رہے ہیں، ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی مؤثر بندش کے بعد عالمی سطح پر تیل کی ترسیل اور بحری تجارت کے حوالے سے تشویش میں اضافہ ہو گیا ہے۔